سان فرانسسکو( نیٹ نیوز )امریکی شہر سان فرانسسکو میں خالصتان کیلئے ریفرنڈم،ووٹنگ جاری ہےسکھوں کی جانب سے بھارت سے علیحدہ وطن خالصتان کیلئے ریفرنڈم کی پولنگ کا عمل شروع ہو گیا۔ووٹنگ کے لئے امریکا بھر سے ہزاروں سکھوں کی شرکت، گرپتونت سنگھ پنو بھی ہائی لیول سیکیورٹی میں موجود ہیں جبکہ سوک سینٹر میں جاری ووٹنگ میں غیر ملکی مبصرین بھی موجود ہیں ۔ووٹنگ کا سلسلہ 8 گھنٹے تک جاری رہے گا۔سکھ رہنماؤں نے شرکاء کو بھارتی حکومت کے سکھوں سے امتیازی سلوک‘ غیرمنصفانہ رویہ اور سکھوں کے خلاف ہتھکنڈوں سے بھی آگاہ کیا۔مودی سرکارق-ت- ل و غا!رت کے زور پر تحریک خالصتان کو دبانا چاہتی ہے۔…”بھارت مقبوضہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں کرنا چاہتا لیکن سکھ برادری آزاد خالصتان حاصل کر کے رہے گی“خالصتان ریفرنڈم کا آغاز 31 اکتوبر 2021ء کو لندن سے ہوا تھا اِس سے پہلے کینیڈا‘ سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈاور اٹلی میں بھی ووٹنگ ہو چکی ہے