واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر امریکی صدر جوبائیڈن کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان اور ایران کے درمیان ہونے والی جھڑپوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی کشیدگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کو خطے میں زیادہ پسند نہیں کیا جاتا۔ صدر جوبائیڈن نے مزید کہا میں نہیں جانتا کہ ایسے اقدامات حالات کو کسی جانب لے کر جائیں گے، کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں، ہم جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے، ایران اور پاکستان کا معاملہ کس موڑ کی طرف جاتا ہے اس پر ہم کام کر رہے ہیں۔