غزہ ( نمائندہ خصوصی)فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امن صرف ایک فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد قائم ہوگا۔ ترجمان نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر خطے میں سلامتی و استحکام نہیں ہوسکتا، اسرائیل کی جارحانہ پالیسیوں کے باعث پورا خطہ آتش فشاں پھٹنے کے دہانے پر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے حالیہ تقریر میں فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کی تھی۔