تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر دو دھماکوں میں کم از کم 130سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل قاسم سلیمان کی بدھ کو چوتھی برسی منائی گئی ، اسی سلسلے میں کرمان شہر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا گیا ، جس میں 2 دھماکوں میں 130 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے جنرل قاسم سیلمانی کے مزار کے قریب ہوئے، دھماکے کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی شہر کرمان میں ایک تقریب کے دوران دو دھماکے ہوئے ہیں۔سابق ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی جو 2020 میں ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے ان کی یاد میں کرمان شہر میں بدھ کے روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔دھماکوں کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔