واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکہ نے کہا ہے کہ غزہ فلسطینیوں کی سرزمین ہے اور رہے گی، انھیں کوئی ان کی سرزمین سے نہیں نکال سکتا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہی ۔ ترجمان سے سوال کیا گیا اسرائیلی وزرا تواتر سے فلسطینیوں کوغزہ سے نکل جانے کا کہہ رہا ہے اور بصورت دیگر سنگین دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔جس پر ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی وزرا کے فلسطینیوں کو غزہ سے چلے جانے کے دھمکی ا?میز بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ غزہ فلسطینیوں کی سرزمین ہے اور رہے گی۔ترجمان میتھیوملر نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزرا فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کا بیان اشتعال انگیز اورغیرذمہ دارانہ ہے۔حماس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اب حماس کا کوئی مستقبل نہیں اور نہ ہی کوئی عسکریت پسند گروپ اسرائیل کیلئے خطرہ ہے۔