کمپالا (مانیٹرنگ ڈیسک) یوگنڈا میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔شنہو ا کے مطابق یوگنڈا کے دفاعی ترجمان فیلکس کولائیگی نے بتا یاکہ کانگو میں اتحادی جمہوری فورسز (اے ڈی ایف ) کے باغیوں کے خلاف آپریشن کے لئے جانے والا یوگنڈا کا فوجی ہیلی کاپٹر یوگنڈا کے مغربی ضلع نٹروکو میں گرکر تباہ ہوگیا جس میں کم از کم دو فوجی اور ایک شہری ہلاک ہو گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور قریبی رشتہ داروں کو مطلع کرنے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تفصیلات جاری کی جائیں گی۔