دمشق ( نیٹ نیوز)بحیرہ احمر میں اسرائیل آنے والے بحری جہازوں پر یمن کے حوثی گروپ کے حملوں کے بعد سکیورٹی خدشات کی بنا پر ڈنمارک اور فرانس کی شپنگ کمپنیوں نے بحیرہ احمر میں اپنے جہازوں کی آمدو رفت معطل کردی۔شپنگ کمپنیوں کا کہنا ہے بحیرہ احمر میں سکیورٹی صورتِ حال خراب ہوتی جا رہی ہے، بحیرہ احمر میں سروسز تاحکم ثانی معطل رہیں گی