پیرس( نیٹ نیوز )
فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرائن کولونا نے کہا ہے کہ ان کا ملک مغربی کنارے کی غیر قانونی یہودی بستیوں کے ‘ اداکاروں ‘پر پابندیاں لگانے پر غور کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے یہ بات یورپی یونین کے پیر کے روز ہونے وا لے اجلاس سے پہلے کہی ہے۔تاہم انہوں نے ان غیر قانونی یہودی آباد کاروں کی حد سے بڑھی پر تشدد کارروائیوں کے باوجود انہیں روایتی انداز میں دہشت گرد کا لقب نہیں دیا صرف ‘اداکار’ کا نام دیا ہے۔ان کا کہنا تھا ‘ مغربی کنارے کی صورت حال ہمیں پریشان کر رہی ہے ، خاص طور پر انتہا پسند آباد کاروں کی طرف سے متعدد پر تشدد واقعات سامنے آنے پر ہم پریشان ہیں۔ ‘کولونا نے کہا ‘ فرانس نے حالیہ ہفتوں کے دوران اس موضوع یورپی یونی کے ارکان کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کھولا ہے تاکہ ان آباد کاروں پر پابندیاں لگائی جا سکیں۔ یہ آباد کار ( یہودی ) مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو اپنے حملوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ لیکن ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔ کیونکہ اتفاق رائے نہیں ہوا۔واضح رہے اس سے قبل بیلجئیم کی نائب وزیر اعظم نے بھی مغربی کنارے کے یہودی آباد کاروں کی بڑھی ہوئی پر تشدد کارروائیوں کے خلاف انہیں اپنے ملک کے ویزے جاری کرنا روکنے کا عندیہ دیا تھا ، لیکن اس کے لیے پہلے یورپی یونین کے ذمہ داروں سے بھی بات کرنے کا کہا تھا۔