واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعتراف کیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے اسرائیلی دعووں اور زمینی حقائق میں بہت فرق ہے، اسرائیل شہریوں کا تحفظ ہر ممکن طور پر یقینی بنائے۔غیرملکی خبررساںادا رے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں بھی اضافہ ضروری ہے۔ایک طرف غزہ پر امریکی بم اور اسلحہ وحشیانہ طور پر استعمال ہورہا۔انسانی اور عالمی قوانین کی بری طرح خلاف ورزی ہورہی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاوس کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہےکہ امریکا سے زیادہ کوئی ملک بھی غزہ کے شہریوں کے درد کا مداوا نہیں کررہا۔کسی ملک نے یرغمالیوں کو چھڑا نے کیلئے امریکا سےزیادہ کوششیں نہیں کیں۔