دوحہ (نمائندہ خصوصی) جی سیون رہنماوں نے فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرلیا۔ جی سیون گروپ کے ورچوئل اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل کو منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے قابل بنائے گا۔ اجلاس میں جی سیون رہنماوں میں اگلے سال سے روسی ہیروں کی درآمد محدود کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، یہ اقدام یوکرین جنگ پر روس کے خلاف پابندیاں سخت کرنےکی پالیسی کاحصہ ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری تک روس میں تیار اور پروسس شدہ غیرصنعتی ہیروں پر درآمدی پابندیاں متعارف کرائیں گے۔