پیانگ یانگ( نیٹ نیوز )شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے ملک کی خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کر دی۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اتوار کو پیانگ یانگ میں ماؤں کے لیے خصوصی منعقدہ کی گئی تقریب میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے ملک میں شرح پیدائش میں کمی کو روکنے کے لیے خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے کی اپیل کی۔کم جونگ اُن کی اسی تقریب کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں جب انہوں نے ملک کی گرتی ہوئی شرح پیدائش سے نمٹنے کے لیے خواتین سے زیادہ بچے پیدا کرنے پر زور دیا تو وہ جذباتی ہوگئے اور ان کے آنکھوں سے آنسو نکل آئے