ڈھاکہ (نیٹ نیوز )بنگلہ دیش میں زلزلے کے شدیذ جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے ،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 55 کلومیٹر تھی۔بنگلہ دیش کے نیشنل سنٹر سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بجکر 5 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا،زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔