اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے بعد ایران نے بھی افغان تارکین وطن کے لیے سخت اقدامات شروع کر دیے۔افغان میڈیا کے مطابق ایران سے بے دخل کیے گئے افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اور ویزا ہونے کے باوجود انہیں ایران سے نکال دیا گیا۔ اس کے علاوہ کچھ افغان شہریوں نے بتایا کہ ایرانی اہل کاروں نے کچھ افغان شہریوں کے پاسپورٹ اور ویزا خود پھاڑ کر زبردستی انہیں ملک سے بے دخل کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت پاکستان نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی تھی۔غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ملک سے بے دخل کیے جانے والے غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔