نئی دہلی: حجاب کے لیے کالج میں جنونی ہندوؤں کے سامنے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرنے والی لڑکی مسکان کے حق میں ٹوئٹ کرنے والی ایک بھارتی خاتون صحافی کے ایک کروڑ 77 لاکھ روپے ضبط کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مودی سرکار اپنی ہندو انتہا پسند پالیسیوں پر تنقید پر بھی سزائیں دینے لگی ہے، بھارتی مسلمان صحافی رعنا ایوب کو سچ بولنے پر ایک بار پھر بی جے پی کے عتاب کا سامنا ہے، خاتون کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے.
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون صحافی رعنا ایوب کی ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم ضبط کر لی گئی ہے۔
بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے مسلمان صحافی پر منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے، مودی کی ظالمانہ پالیسیوں پر تنقید کرنے پر رعنا ایوب کو ماضی میں قتل کی دھمکیاں بھی ملتی رہی ہیں۔
“But who do we vote for, where are the options”
Hope THIS option is making you feel better about your existence because you are as complicit as these terrorists chanting ‘Jai Shri Ram’ to hound and terrorise muslim women. What will it take for the world to notice this terrorism pic.twitter.com/0T8w61sviU
— Rana Ayyub (@RanaAyyub) February 8, 2022
مسلمان صحافی کا کہنا ہے کہ انھیں ہمیشہ سے سچ بولنے پر جان سے مارنے جیسی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں، لیکن کوئی بھی گروہ یا سیاست دان انھیں سچ لکھنے سے نہیں روک سکتا۔
کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہراساں کیے جانے پر ایک ٹوئٹ میں رعنا ایوب نے بھارتی عوام سے سوال کیا تھا کہ اپنی انتخابی مہم میں مودی نے اقلیتوں کے حقوق کی بات کی تھی، لیکن کیا ان کا اصل چہرہ دیکھنے کے بعد ان کو ایک اور چانس دیا جانا چاہیے؟