لندن (نیٹ نیوز)برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کابینہ میں اعلیٰ سطح پر رد و بدل کرتے ہوئے سویلا بریورمین کی جگہ جیمز کلیوری کو وزیر داخلہ مقرر کر دیا گیا جبکہ سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو وزیر خارجہ تعینات کر دیا۔دفتر برطانوی وزیراعظم 10 ڈاو¿ننگ اسٹریٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جیمز کلیوری کو وزیر داخلہ بنائے جانے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 ڈاوننگ اسٹریٹ کی جانب سے ڈیوڈ کیمرون کو سیکرٹری آف اسٹیٹ تعینات کرنے کے حوالے سے بھی بتایا گیا ہے۔قبل ازیں وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی سے متعلق بیان تنقید کا سامنا تھا اور وزیراعظم رشی سونک پر وزیر داخلہ سویلا بریورمین کو مستعفی کرنے کا دباو بھی تھا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نے سویلا بریورمین سے مستعفی ہونے کی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔اس حوالے سے سویلا بریورمین کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کے لیے بطور وزیر داخلہ خدمات سر انجام دیکر بہت اچھا لگا، اپنی برطرفی کے حوالے سے مناسب وقت پر بات کروں گی۔ ۔دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم طویل مدتی فیصلوں کے لیے حکومت میں اپنی ٹیم مضبوط کر رہے ہیں۔کنزرویٹو پارٹی نے کہا کہ وزیرِ اعظم رشی سونک روشن مستقبل کے لیے طویل مدتی فیصلے چاہتے ہیں۔اس کے علاوہ 10 ڈاو¿ننگ اسٹریٹ کی جانب سے ڈیوڈ کیمرون کو سیکرٹری آف اسٹیٹ تعینات کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔