غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک:نیوزڈیسک)
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں گھسنے والے اسرائیلی ٹینکوں کو تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی۔القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ القسام کے جنگجو سرنگ سے نکل کر اسرائیلی ٹینکوں کو ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر رہے ہیں۔ ویڈیو جاری کرنے سے کچھ دیر قبل حماس کے پولیٹیکل آفس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نےکہا تھا کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کار تمام محاذوں پر اسرائیلی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بہت جلد غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حقیقی نقصانات کا پردہ فاش کریں گے۔خیال رہے کہ غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کو سخت جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور گزشتہ 30 گھنٹوں میں اس کے متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں.اسرائیلی وزارت دفاع نے غزہ میں اپنے 14 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے.7 اکتوبر کے بعد سے ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 323 ہوچکی ہے جب کہ مجموعی طور پر 1400 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔