یروشلم(نیٹ نیوز ) یہودی عالم، استاد اور قانون دان ربی یسروئیل فیلڈمین نے اسرائیل سے تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا۔یہودی مذہبی رہنما ربی یسروئیل فیلڈمین نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی یہودیوں کی نمائندگی نہیں کرتے، تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جائیں، بطور یہودی ہم فلسطینی حکومت کے تحت زیادہ محفوظ رہیں گے۔انہوں نے اپنے پیغام میں آسمانی کتاب تورات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہودی کبھی بھی زمین پر ریاست قائم نہیں کر سکتے، تورات اس سے منع کرتی ہے۔یہودی مذہبی رہنما ربی یسروئیل فیلڈمین نے مزید کہا کہ صہیونیوں نے آ کر تورات کے خلاف اعلانِ جنگ کیا اور تورات کے برعکس مقدس سر زمین پر ایک غیر مذہبی صہیونی ریاست قائم کی۔یہودی مذہبی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ صہیونیوں کے قبضے میں لی گئی تمام زمینیں فلسطینی عوام کو واپس کی جائیں۔یہودی مذہبی رہنما ربی یسروئیل فیلڈمین کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہے۔