کابل( نیوز ڈیسک )تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر رسول خان گجر المعروف مولوی زبیر کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ہلاک دہشتگرد رسول گجر کا شمار مولوی فضل اللہ کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ہلاک دہشتگرد ٹارگٹڈ قتل، پاکستان میں سرکردہ افراد کی بھتہ خوری اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور چترال میں حالیہ حملوں میں ملوث ہونے کے لیے جانا جاتا تھا۔ہلاک دہشتگرد رسول گجر دیر اور سوات میں دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا