غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک )غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے اسپتال پر تازہ حملے میں 1000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس کا واقعے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سےتجاوز کرگئی۔شہداء میں ایک ہزار سے زیادہ خواتین، 940 سے زیادہ بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک 116 سے زائد طبی مراکز کو نشانہ بنایا جاچکا، 50 ہزار حاملہ خواتین کی بھی اسپتالوں تک رسائی بند ہوگئی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کے خلاف فلسطینی صدر محمود عباس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔محمود عباس نے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف پرچم بھی سرنگوں رکھنےکا اعلان کیا ہے۔فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہےکہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسل کشی ہے، عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام رکوائے، خاموشی اب قابل قبول نہیں ہے۔ترکیہ، ایران اور قطر نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری وحشیانہ مظالم فوری روکے جائیں۔ایران کی جانب سے بھی غزہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی گئی ہے اور غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملہ وحشیانہ جنگی جرم قرار دیا ہے۔قطر کی جانب سے بھی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی گئی ہے۔دریں اثناء مصر نے بھی غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملےکی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کرنے اور غزہ میں مزید تشدد رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ پناہ گزین ایجنسی کے مطابق غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر بھی اسرائیل نے حملہ کیا جس میں 6 اموات سامنے آئی ہیں اور مزید اموات کا خدشہ ہے۔غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے پر اپنے ردعمل میں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ غزہ سے آنے والی خبریں بہت تباہ کن ہیں، غزہ میں اسپتال پر حملہ بہت خوفناک اور ناقابل قبول ہے، اسپتال پر حملہ ناجائز اور غیرقانونی ہے۔عرب لیگ کی جانب سے بھی اسپتال پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ سربراہ عرب لیگ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جاری المیے کو فوری روکنا ہوگا۔عالمی ادارہ صحت نے بھی غزہ کے اسپتال پر حملے کی مذمت کی ہے۔