واشنگٹن(نیٹ نیوز)
سعودی عرب کے دورے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑگیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پہلے تو امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کو ملاقات کے لیےگھنٹوں انتظار کروایا اور پھر اگلی صبح (اتوار) کو ملاقات کی تو اسرائیل فلسطین کی صورت حال پر سخت پیغام دیتے ہوئے غزہ میں فوجی آپریشن رکنے اور غزہ کا اسرائیلی محاصرہ ختم کروانے پر زور دیا –