غزہ( نیٹ نیوز )فلسطینی مجاہد اياد الحسنی القسام بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔ اسرائیلی بمباری سے شہید ہوگئے۔ شہادت کے بعد انکی بیٹی کس جذبہ ایمانی کے ساتھ فلسطین کی آزادی کی بات کر رہی ہے- "میں ماریہ ہوں۔ القائد اياد الحسنی شہید کی بیٹی، میں اپنے بابا سے بہت پیار کرتی ہوں اور میں تمام یہودیوں سے زیادہ مضبوط ہوں۔
کیادشمن خوش ہےکہ اس نے میرے باباجان کو شہید کردیا!
شہادت میرے بابا کی سب سے بڑی تمنا تھی، وہ شہادت کی طلب میں ہی گھر سے نکلے تھے ۔ میں خوش ہوں وہ جنت میں ہیں اور تم جہنم میں پگلو گے۔ موت سے بھی کوئی ڈرتا ہے؟ یہ تو بزدلوں کا کام ہے۔ تم جانتے نہیں کہ خدا ہمارے لیے کیا معنی رکھتا ہے۔ ہم عنقریب مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھیں گے۔ ہم ضرور بیت المقدس واپس لیں گے۔ ہم تم سے لڑتے رہیں گے جب تک ہم اپنی سر زمین آزاد نہیں کر لیتے کیوں کہ یہ ہماری زمین ہے اور ہم اس میں رہیں گے۔”