میکڈونلڈ کی سعودی فرنچائز نے غزہ پٹی میں امدادی کے لئے 20 لاکھ سعودی ریال کے عطیہ کا اعلان کیا ہے، مقامی میڈیا کے مطابق سعودی میکڈونلڈ نے امداد دینے کا اعلان سوشل میڈیا پر اپنے پورٹل پر جاری بیان میں کیا۔ واضح رہے کہ سعودی میکڈونلڈ سے پہلے کویت میں میکڈونلڈ فرنچائز نے غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے لئے ڈھائی لاکھ امریکی ڈالرز اور ترکیہ میں میکڈونلڈ فرنچائز نے دس لاکھ امریکی ڈالرز عطیہ کا اعلان کرچکی ہے۔