غزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)
اسرائیلی فوج سے نبرد آزما حماس کے فوجی ترجمان نے کہا کہ جنگ کے آغاز پر ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن تباہ کر دیا گیا۔ القدس کے تحفظ کیلئے ایسی مزید کارروائیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حماس رہنما ابو عبیدہ نے کہا کہ امریکا، فرانس اور دیگر ملکوں کے شہری اسرائیلی فوج کی وردیاں پہن کر جنگ میں شریک ہیں، یرغمال بنائے گئے بہت سے اسرائیلی فوجی امریکی اور فرانسیسی شہری نکلے ہیں۔جلد کئی محاذ کھولے جائیں گے جن میں 1948 میں فلسطین کے پاس موجود علاقے بھی شامل کیے جائیں گے۔