یروشلم ( نیٹ نیوز)
غاصب اسرائیلی حکومت نے فلسطینی قیدیوں کی بجلی پانی سپلائی بھی منقطع کردی٫اطلاعات کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت نے، جو غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے خلاف ظالمانہ اور غیر انسانی اقدامات کے باوجود مزاحمتی محاذ کے جیالوں کو ان کے مشن سے نہیں روک پائی ہے، فلسطینی قیدیوں کی بجلی پانی سپلائی بھی منقطع کردی ہے۔غاصب اسرائیلی حکومت نے، جس کو گزشتہ چند روز کے دوران فلسطین کے استقامتی محاذ کے خلاف جنگ میں شرمناک شکست ہوئی ہے،غیر انسانی اقدامات کرتے ہوئے تمام گزرگاہوں کو بند کردیا ہے تاکہ اس طرح استقامتی محاذ کو "طوفان الاقصیٰ” کی بہادرانہ کارروائیوں کو روک سکے، جس میں وہ ابھی تک کامیاب نہیں ہوئی ہے۔الجزیرہ چینل کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے امور کی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ النقب جیل کی انتظامیہ نے بدھ کے روز اس جیل کے بجلی پانی کی سپلائی مکمل طور پر منقطع کردی ہے۔ ان بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے یہ اقدامات خطرناک ہیں اور انتقامی کارروائی نے فلسطینی قیدیوں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔اس کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم بین الاقوامی صلیب سرخ یا ریڈکراس کمیٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ ان جرائم کو روکنے کے لئے فوری طور پر اقدام کرے اور جلد سے جلد النقب جیل کا دورہ کرے۔تحریک حماس نے بھی غاصب اسرائیل کے اس غیر انسانی اقدام کے رد عمل میں ایک بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کی بجلی اور پانی کی سپلائی منقطع کرنا غیر انسانی اقدام ہے۔ تحریک حماس نے یہ بھی کہا ہے کہ ریڈ کراس کمیٹی کو چاہئے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کے تحفظ اور حقیقت کو آشکار کرنے کے لئے جلد سے جلد عملی اقدام کرے