غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بینک آف اسرائیل نے 30 ارب ڈالر غیر ملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا اعلان کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں بینک آف اسرائیل نےپہلی بار 30 بلین ڈالرغیرملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا اعلان کیا ہے۔ بینک آف اسرائیل کا کہنا ہےکہ صورتحال اور مارکیٹس کا جائزہ لیتے رہیں گے اور صورتحال کے مطابق تمام دستیاب طریقہ عمل کے ساتھ کام کریں گے۔ بینک آف اسرائیل نے کہا کہ سوئپ میکنیزم کے ذیعے مارکیٹ میں 15 بلین ڈالر تک لیکویڈٹی فراہم کریں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بینک آف اسرائیل کے اعلان سے قبل اسرائیلی کرنسی کی قدر ساڑھے7 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی جب کہ بینک آف اسرائیل کایہ اقدام حماس کےحملوں کے دوران کرنسی کی گرتی قدر سنبھالنے کے لیے ہے۔