واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں سالانہ اجلاس کا اعلی سطح مباحثہ آج منگل سے نیویارک میں شروع ہو گا،اجلاس کا عنوان "اعتماد سازی، بحالی عالمی یکجہتی: امن، خوشحالی، ترقی، پائیداری کے لیے دیرپا ترقیاتی اہداف 2030ءپر عمل ہے،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس اعلی سطح مباحثے کی صدارت کریں گے،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا خطاب بھی ابتداءہو گا،عالمی رہنما نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے اعلی سطح مباحثے میں شرکت کے لیے جمع ہوں گے،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی روایت کے مطابق برازیل سے اعلی سطح مباحثے کا آغاز، پہلا خطاب ہو گا،امریکی صدر جوبائیڈن اعلی سطح مباحثے کا دوسرا اہم خطاب کرے گا،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی، وفد کی قیادت کریں گے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا خطاب جمعہ 22 ستمبر کو 9ویں نمبر پر ہو گا،نگران وزیر خارجہ جلیل عباس اجلاس کے دوران وزیراعظم کی معاونت کریں گے،جلیل عباس جیلانی اہم ملاقاتوں، او آئی سی، شنگھائی تعاون تنظیم وزارتی اجلاسوں کا حصہ ہوں گے،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی تنظیم کا بنیادی پالیسی ساز ادارہ ہے ،یہ ادارہ اقوام متحدہ چارٹر کے تحت بین الاقوامی مسائل پر کثیر الجہتی بحث کا منفرد فورم ہے،اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے ہر ایک کا ووٹ مساوی رکھتا ہے،ادارہ سلامتی کونسل کی سفارش پر سیکرٹری جنرل کا تقرر کرتا ہے ،اقوام متحدہ بجٹ کی منظوری کے لیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کا انتخاب بھی کرتا ہے ،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس ہر سال ستمبر سے دسمبر تک اور بعد ازاں بوقت ضرورت ہوتا ہے،اجلاس مخصوص ایجنڈا یا ذیلی ایجنڈا کے ذریعے مخصوص مسائل پر بحث کرتا ہے،اجلاس میں شامل مباحثے متعدد قراردادوں کو اپنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔