جنیوا (نیٹ نیوز) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا ہے کہ کورونا کی ابتدا کی تحقیقات کے لیے نیا مشن بھیجنے کو تیار ہیں جس کے لیے چین تعاون کرے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے چین سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا وائرس کی جائے پیدائش کی تحقیقات کے لیے آنے والے تفتیش کاروں کو مکمل رسائی دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی ابتدا کہاں سے ہوئی، اس پر تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات کے لیے چین پر دباو ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چین نے رضامندی ظاہر کی تو تفتیش کاروں کو چین کے شہر وہان بھیجا جائے گا جہاں سب سے پہلے کورونا کا کیس سامنے آیا تھا۔