واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن مداخلت کیس میں بیان بازی سے روکنے کیلئے عدالت میں درخواست داخل کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپیشل کونسل جیک اسمتھ نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ایسے بیانات جاری کرنے سے روکیں جن سے گواہان یا دیگر افراد ہراساں یا خوفزدہ ہو سکتے ہیں۔جیک اسمتھ کی درخواست ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2020 کے صدارتی الیکشن کے نتائج تسلیم نہ کرنے اورمداخلت سے متعلق مقدمے کے بارے میں ہے۔