ایتھنز (مانیٹرنگ ڈیسک)یونان میں سمندری طوفان ڈینیئل سے 10 افرادہلاہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان میں سمندری طوفان ڈینیئل نے تباہی مچا دی، کارڈیسا شہر سیلابی پانی میں ڈوب گیاصرف گھروں کی چھتیں دکھائی دینے لگیں، کئی گھر پانی میں بہہ گئے، سیلاب سے پل اور سڑکیں ٹوٹ گئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ درجنوں دیہات بھی زیر آب آگئے۔ماہرین محکمہ موسمیات کے مطابق یونان میں 1930کے بعد یہ سب سے بڑی تباہی ہے۔طوفان سے اب تک 10 افراد ہلاک جبکہ درخت وگھر گرنے سے کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں، انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔