واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کے شرکت نہ کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق انڈیا میں منعقد ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں صدر شی جن پنگ کی جگہ وزیراعظم لی کوانگ ممکنہ طور پر اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کے شرکت نہ کرنے پر ’مجھے مایوسی ہے لیکن میں پھر بھی ان سے ملوں گا ۔ تاہم صدر بائیڈن نے اجلاس میں شرکت پر گرم جوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اور ویتنام، امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں اور دونوں ہی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔