کراچی(نمائندہ خصوصی) دنیا میں سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک میں امریکہ سرفہرست ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ 8 ہزار 133میٹرک ٹن سونے کا ذخیرہ ہے۔گولڈ ریزرو کے لحاظ سے دوسرا ملک جرمنی ہے، یورپی ملک کے پاس 3ہزار 355 میٹرک ٹن سونا ریزرو میں رکھا ہے، تاہم کئی ممالک معیشت کے لحاظ سے جرمنی سے آگے ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر اٹلی کا نام آتا ہے۔ اٹلی کے پاس 2 ہزار 452 میٹرک ٹن سونا ذخائر کے طور پر محفوظ ہے۔زیادہ سونا رکھنے والے ممالک میں یورپی ملک فرانس کا نام بھی شامل ہے جو چوتھے نمبر پر ہے۔ فرانس کے پاس سونے کے 2ہزار 437میٹرک ٹن ذخائر ہیں۔سونے کے ذخائر رکھنے کے لحاظ سے پانچواں نمبر روس کا آتا ہے، روس کے پاس 2 ہزار 330 میٹرک ٹن سونے کا ذخیرہ ہے۔اس فہرست میں چین کا نام 2ہزار 113ٹن سونے کے ساتھ چھٹے نمبر پر آتا ہے جبکہ سوئٹزر لینڈ کا ساتواں، جاپان کا آٹھواں اور نیدر لینڈز کا نواں نمبر ہے جبکہ بھارت سونے کے ذخائر رکھنے والے ٹاپ 10ممالک میں شامل ہے۔واضح رہے کہ سونے کے زیادہ ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست میں ٹاپ 5میں برطانیہ اور سعودی عرب جیسے بڑے ممالک کا نام شامل نہیں ہے۔