قاہرہ (نیٹ نیوز)مصر کی وزارت پٹرولیم نے خلیج سوئز(سویس)میں جیسوم اور تاویلا ویسٹ کنسیشن میں تیل کی نئی دریافت کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے بتایا کہ یہ نئی دریافت مصر کے شیرون نے کنویں جی این این-11 کے ذریعے کی ہے جو اس وقت روزانہ 2500 بیرل سے زیادہ تیل پیدا کر رہا ہے۔وزارت نے کہا کہ یہ مکمل ہونے والا چوتھا کنواں ہوگا اور تلاش کے موجودہ مرحلے کے حصے کے طور پر مزید تین کنوں کی کھدائی کی جاسکتی ہے۔وزارت نے مزید کہا کہ شمالی جیسوم میں واقع فیلڈ سے کل پیداوار قریبا 23،000 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔