چھنگ ڈو (شِںہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ ڈو میں 31 ویں انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن (ایف آئی ایس یو) سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران شو بروکیڈ کا 2 ہزار برس پرانا فن نوجوان کھلاڑیوں کے لئے فخر کا با عث بنے گا۔
ان کھیلوں کے تمغوں کو چین کے ایک غیرمادی ثقافتی ورثہ ” شوبروکیڈ” کی دستکاری اور مواد سے تیار کردہ ربن سے جوڑا گیا ہے ۔ تمغے 28 جولائی سے 8 اگست تک منعقدہ کھیلوں کے دوران دیئے جائیں گے۔
سیچھوان صوبائی عجائب گھر کے ایسوسی ایٹ محقق لائی فی نے بتایا کہ شو بروکیڈ ملبوسات میں نمایاں مقام کا حامل ہے جو کہ ابتدائی بروکیڈ میں سے ایک ہے۔ چین میں 4 بروکیڈ زیادہ مشہور ہیں جن شو بروکیڈ ، سونگ بروکیڈ ، یون بروکیڈ ، اور ژوآنگ بروکیڈ شامل ہیں۔
شو بروکیڈ سے تیار کردہ ربن کی چوڑائی 2.5 سینٹی میٹر اور لمبائی 105 سینٹی میٹر ہے ، اس میں "سورج اورامورٹل برڈ ” سمیت متعدد نمونے شامل کئے گئے ہیں جو روشنی ، امید اور خوابوں کی ترجمانی کرتے ہیں ۔
اس میں خوش بختی کے بادل اور چھنگ ڈو شہر کے پھول ہیبسکس بھی شامل کئے گئے ہیں جس سے ڈیزائن کی ثقافتی خصوصیات میں اضافہ ہوا ہے۔
شو بروکیڈ کی منفرد خوبصورتی اس کی سادہ ، دھاری دار اور چمکدار ریشمی کپڑے کی بنائی ہے ۔ یہ ربن کو ایک واضح اور اچھی شکل فراہم ہے۔ قدرتی روشنی میں ربن مختلف رنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔ خوش بخت بادل کا نمونہ بھی زندگی کی ایک کیفیت کا اظہار ہے جو روشنی کے ساتھ ساتھ خوبصورتی سے تبدیل ہوتا ہے۔
ربن کی ڈیزائنر اور چھنگ ڈو یونیورسٹی کی پروفیسر ما لیوا نے اس کی تیاری کے عمل کو رولر کوسٹر سے تعبیر کیا ہے جس کے لئے کئی بار ترامیم اور نظرثانی کی گئی ۔ اس حتمی چناؤ کے لئے 40 نمونے تیار کئے گئے تھے۔
ما نے بتایا کہ کہا کہ ربن کی تیاری کے لئے قدیم شو بروکیڈ بنانے میں مختلف چیلنجز درپیش تھے۔ ربن کے بنانے میں ہاتھ سے تیار کردہ 5 دھاگے استعمال کئے گئے ہیں۔