نیو دہلی(نمائندہ خصوصی) بھارتی زرمبادلہ کے ذخائر مسلسل تیسرے ہفتے اضافے کے بعد گزشتہ 15 ماہ کے دوران بلند ترین سطح کو عبور کرتے ہوئے 609 ارب ڈالرز پر پہنچ گئے۔بھارت کی مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 12.75 ارب ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ پہچھلے 4 میں سب سے زیادہ تھا جبکہ اس سے قبل پچھلے دو ہفتوں میں 3.8 ارب ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔بھارتی ماہر معیشت گورو سین گپتا کا کہنا تھا کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ڈالر کی قیمت میں کمی اور امریکی محکمہ خزانہ کی پیداوار میں کمی کے باعث ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں غیرملکی کرنسی کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی کے باعث تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔گورو سین گپتا کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی مرکزی بینک رواں برس روپے کی قدر کو مضبوط رکھنے کی کوشش کرے گی کیونکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا ایک اور سبب غیر ملکی ایکسچینج مارکیٹ میں بھارت کی مرکزی بینک کی فاریکس پرچیسنگ ہیں۔نیشنل سکیورٹی ڈیپازیٹری لمیٹڈ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 ماہ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھارتی ایکوئٹی میں 16 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس سے بھارتی مرکزی بینک کو زرمبادلہ کے ذخائر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت کی مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر اگلے 11 ماہ کی امپورٹس کو کوور کرنے کیلئے کافی ہیں۔