ممبئی( نیوز ڈیسک )
ہندوستان کے چاند مشن کے آغاز پر کام کرنے والے ISRO انجینئرز کو 17 ماہ سے تنخواہ تک نہیں ملی۔انجینئروں نے مہینوں تک احتجاج کیا لیکن محکمہ کی طرف سے انہیں بتایا گیا کہ تنخواہوں کی تقسیم کے لیے کوئی فنڈز ہی نہیں ہیں۔اور مزید چندریان 3 انجینئروں کو حکام نے بتایا کہ اگر انہوں نے اس پر احتجاج کیا تو ان کا معاہدہ منسوخ کردیا جائے گا۔ یاد رہےاگر چندریان 3 چاند پر سوفٹ لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے،تو بھارت ایسا کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔