ٹوکیو (نیوز ڈیسک ) جاپانی اخبار نے کہا ہے کہ جاپان اور سعودی عرب کم یاب زمینی معدنیات کے شعبے میں مشترکہ سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔ جاپانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اتوار کو نایاب زمینی معدنی وسائل کی ترقی کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری پر متفق ہونے کی توقع ہے۔رپورٹ جاپان سعودی عرب میں پہلے سے جاری کان کنی سے متعلق تانبے، لوہے اور زنک جیسی معدنیات کے منصوبوں کی ترقی کو تیز کرنے میں مدد کرے گا۔