ریاض (نمائندہ خصوصی ) سعودی عرب میں منشیات کی سمگلنگ اور تشہیر کے الزام میں 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد میں ایک یمنی شہری اور 7 سعودی شہری شامل ہیں۔ ان افراد کے قبضہ سے چرس، ایمفیٹامائن اور نشہ آور قات پودے برآمد کئے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض میں 110 کلو گرام نشہ آور قات بوٹی کو فروغ کو ناکام بنایا گیا اور ایک یمنی اور دو سعودی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ریاض میں ہی پولیس نے ایک اور کارروائی میں چرس اور ایمفیٹامائن کے فروغ کے الزام میں 5 سعودی شہریوں کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ ان پانچ افراد کے قبضہ سے اسلحہ، بارود اور رقم بھی برآمد کی گئی۔