پیرس(نیٹ نیوز )فرانس نے اسامہ بن لادن کے بیٹے عمر بن لادن کو دہشتگردی کی حمایت کے جرم میں حراست میں لے لیا ہےعمر بن لادن اپنے باپ کے نظریات کا سخت ناقد اور مخالف رہا ہے اور ایک مغربی خاتون سے شادی کرکے یورپ میں رہائش پذیر رہا ہے وہ گزشتہ کئی سال سے فرانس میں مقیم ہے اور ایک آر ٹسٹ کے طور پر جانا جاتا ہے اب تک واضح نہیں کہ پولیس نے اس کو دہشتگردی کے حمایت کے کن ثبوتوں پر گرفتار کیا ہے تاہم بعض ذرائع کے مطابق اس نے گزشتہ خچھ عرصے میں متعدد مواقع پر اپنے باپ کی سوشل میڈیا پر تعریف وتحسین کی ہے