بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے مختلف ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں اور علاقائی تعاون کے اقدامات کے ساتھ اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیاہے۔
صدر شی نے ان خیالات کا اظہار منگل کو ویڈیو لنک کے ذریعے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے دوران کیا۔ چین کے صدر نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کی لبرلائزیشن اور سہولت کاری کو مزید فروغ دینے، بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے اور علاقائی و بین الاقوامی لاجسٹک راہداریوں کی ترقی کو تیزکرنے اورمستحکم اور ہموار علاقائی صنعتی وسپلائی چین کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ صدر شی نے کہا کہ دس سال پہلے انہوں نے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کی تجویز پیش کی تھی اور اس کی دسویں سالگرہ پرچین تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کا انعقاد کرے گا۔ چینی صدر نے بیلٹ اینڈ روڈ کو ایک "خوشی کے راستے” کے طور پر وسیع کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تمام جماعتوں کی شرکت کا خیرمقدم کیا جس سے پوری دنیاکو فائدہ حاصل ہوسکے۔