نئی دہلی( نیوز ڈیسک ) بھارت میں معذورافراد کے حقوق کے لئے کام کرنے والے ادارے این پی آر ڈی نے ریاست بہار میں محمد ظہیر الدین کے حالیہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
55سالہ ظہیرالدین پیشے کے لحاظ سے ایک ڈرائیور اور معذور شخص تھا جب ہندوتوا تنظیموں سے وابستہ ارکان نے انہیں اس وقت شدید تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا جب وہ ضلع سرن میں سڑک پر اپنے ٹرک کی مرمت کر رہاتھا۔این پی آر ڈی نے کہاکہ ظہیر الدین طبی استعمال کے لئے جانوروں کی ہڈیاں ایک فیکٹری میں لے جا رہاتھا۔بھارت میں اب یہ بھی ایک جرم بن گیا ہے جس کی سزا موت ہے جیساکہ بہیمانہ قتل سے ظاہر ہوتاہے۔این پی آر ڈی نے کہا کہ اگرچہ معذور افراد کے قتل اورہجومی تشدد کے واقعات وقفے وقفے سے رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، ضلع سرن میں پیش آنے والا واقعہ بہت زیادہ خطرناک ہے جس میں ظہیرکو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیاہے۔