ممبئی(کے ایم ایس ) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے بلڈھانہ میں چلتی بس میں آگ لگنے سے 25 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ یہ خوفناک حادثہ سمریدھی مہامرگ ایکسپریس وے پر پیش آیا۔بس میں تقریباً 32 افراد سوار تھے۔ تیز رفتار بس کا ٹائر پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں بس الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ لوگوں کو بس میں سے نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حادثے میں 25 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جب کہ کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر بلڈھانہ کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔بس مہاراشٹر کے ایوت محل سے پونے جا رہی تھی۔ یہ واقعہ ہفتہ کی رات تقریباً 2 بجے پیش آیا۔ بلڈھانہ پولیس کے ڈپٹی ایس پی بابو راو مہامونی نے بتایا کہ بس سے 25 نعشیں نکالی گئی ہیں۔ بس میں کل 32 افراد سوار تھے۔