داغستان( نیٹ نیوز )
دنیا کی قدیم ترین مساجد میں سے ایک، داغستان کی جامع مسجد کے دورے کے دوران، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے قرآن پاک کا ایک نسخہ بطور تحفہ وصول کیا۔ ولادیمیر پوتن نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا: "اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ تحفہ کریملن میں اپنا صحیح مقام پائے گا۔” روس کے صدر نے پھر بھی سویڈن میں قرآن پاک کو جلائے جانے پر ردعمل دیا اور اس بات پر زور دیا کہ روس میں یہ جرم ہے۔