ماسکو(نیٹ نیوز ) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے فوجی گروپ کی بغاوت کو بڑا دھچکا قرار دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایک بیان میں کہاکہ بغاوت کو کچلنے کے لیے سخت ترین اقدامات کیے تھے ۔ ماسکو اور دیگر شہروں میں سیکورٹی سخت کردی گئی تھی۔صدر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے کو ناکام بنانے کے لیے ہرممکن اقدام کا حکم دیا تھا انہوں نے کہاکہ فوجی بغاوت پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔ بغاوت کرنے والوں نے روس کے ساتھ غداری کی ہے۔