لندن (نیٹ نیوز: مانٹرنگ ڈیسک) 1997 میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والی فلم ٹائی ٹینک کے ہدایت کار جیمز کیمرون نے انکشاف کیا کہ آبدوز ٹائٹن کے پھٹنے کی خبر سامنے آئی ہے۔ اس طرح کے واقعہ ہونا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبدوز کے ڈیزائن میں بنیادی خرابی تھی۔انہوں نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید کہا کہ جب انھوں نے پہلی بار آبدوز کے واقعے کی خبر سنی تو انھوں نے اس معاملے سے متعلق ذرائع سے رابطہ کیا۔انہوں نے کہا کہ واحد منظر جو اس بات کی وضاحت کر سکتا ہے کہ کیا ہوا ہے وہ ایک انفلوژن ہے۔ یہ ایک ایسا شدید جھٹکا ہے کہ اس نے آبدوز کے مقام کا پتہ لگانے کے لیے مادر جہاز کے ذریعے استعمال کیے جانے والے ٹرانسپونڈر پر مشتمل سسٹم کو ختم کر دیا۔ڈائریکٹر نے کہا کہ میں نے کچھ اضافی معلومات حاصل کی ہیں جو اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ آبدوز پھٹ گئی تھی۔ جھوٹی امیدیں بڑھتی ہی چلی گئیں کیونکہ ریسکیو ٹیمیں اگلے دنوں میں لاپتہ مسافروں کو تلاش کرتی رہیں ۔ میں نے یہ امید کرتے ہوئے کہ شاید میں غلط ہوں بعد میں بی تلاش کی کوششیں جاری رکھیں لیکن مجھے پوری طرح معلوم تھا کہ تلاش کرنے کا کوئی فائدہ نہیں اور میں نے مسافروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔