مکہ مکرمہ(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے محکمہ صحت نےبتایا ہے کہ بیرون اور اندرون ملک سے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں جمع ہونے والے عازمین حج کو ضرورت کے مطابق فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔وزارت صحت کے مطابق یکم ذی القعدہ سے جمعرات چار ذی الحج تک مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہسپتالوں اور صحت کے مراکز کے ذریعے علاج کی خدمات حاصل کرنے والے عازمین کی تعداد 69,540 تک پہنچ گئی ہے۔وزارت صحت نے بتایا کہ عازمین کو خصوصی اور معیاری علاج کی خدمات سے فائدہ ہوا۔ کئی عازمین شدید نوعیت کے عارضوں کا شکار ہوئے مگر فوری طبی امداد سے ان کی جان بچالی گئی۔ ہسپتالوں میں 18 اوپن ہارٹ سرجریز، 130 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن،308 ڈائیلاسز آپریشن کیے گئے،23 اینڈوسکوپی آپریشنز جبکہ 1317 عازمین کوہسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ ورچوئل ہیلتھ سروسز سے کل 662 عازمین مستفید ہوئے۔عازمین کے لیے 32 ہسپتال اور 140 صحت کے ہنگامی مراکز
قابل ذکر ہے کہ وزارت صحت نے رواں سال 1444ھ کے موسم حج کے دوران مکہ مکرمہ، مقامات مقدسہ اور مدینہ منورہ میں صحت کی سہولیات کے لیے 32 بڑے ہسپتال مختص کیے ہیں جنہیں 140 ہنگامی طبی مراکز کی طرف سے معاونت فراہم کی گئی ہے۔
ان ہسپتالوں اور طبی مراکز میں 6132 بستروں کی گنجائش موجود ہے۔32 ہزار افراد پرمشتمل عملہ حج سیزن میں حجاج کی طبی سروس کے لیے مختص ہے۔حرمین ایکسپریس ٹرین کے مختلف اسٹیشنوں پر بھی حج کےموقعے پر ہنگامی طبی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔وزارت صحت نے 190 ایمبولینس فراہم کرنے کے علاوہ جمرات مکہ مکرمہ میں 16 ایمرجنسی رومز کی تیاری کر رہے ہیں۔ منیٰ میں جمرات پل منیٰ میں جمرات پل کے اطراف میں 16 ہنگامی طبی مراکز قائم کئے ہیں۔