ویزاگ( نیٹ نیوز)
ایک 15 سالہ یتیم لڑکی کو 64 سالہ سوامی پورنانند نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی عصمت دری کی۔ لڑکی کو سوامی نے ایک سال سے یرغمال بنا رکھا تھا، لیکن وہ آشرم سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی اور وجئے واڑہ میں پولیس سے رابطہ کیا۔
اس شخص کو عصمت دری کے الزام میں ایک دہائی میں دوسری مرتبہ گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل اسے 2011 میں ایک 13 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔