برلن(شِنہوا) جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا ہے کہ جرمنی ڈی کپلنگ کی تمام اشکال کو مسترد کرتا ہے اور یہ کہ ڈی-رسکنگ ڈی سینکائزیشن نہیں ہے۔
جرمنی کے دورے پر آئے چینی وزیر اعظم لی چھیانگ سے ملاقات کے دوران چانسلراولاف شولز نے کہا کہ ان کا ملک چین کی ترقی اور خوشحالی کا خیرمقدم کرتا ہے جو عالمی امن اور استحکام کے لیے سازگار ہے۔
انہوں نے اس بات کا بھی عہد کیا کہ جرمنی چین کے ساتھ مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم اور دوطرفہ تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے، باہمی مفاد پرمبنی تعاون کو مضبوط بنانے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے کے لیے تعاون کے لیے مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی دو طرفہ سرمایہ کاری کی حمایت اور چینی کاروباری اداروں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لیے ایک اچھا کاروباری ماحول فراہم کرے گا۔