ویلز( مانیٹرنگ ڈیسک) ویلز میں سنوڈونیا کے پہاڑوں کے نیچے 419 میٹر کی گہرائی میں ایک لاوارث کان میں ‘ڈیپ سلیپ’ نامی ایک ہوٹل واقع ہے جسے دنیا کا سب سے گہرا ہوٹل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔چار پرائیویٹ ٹوئن بیڈ کیبنز اور ایک ڈبل بیڈ، ڈائننگ ایریا، اور ٹوائلٹ کی سہولیات کے ساتھ ڈیپ سلیپ ہوٹل دوسرے کسی ہوٹل سے بالکل مختلف ہے۔زیر زمین 1,375 فٹ کی گہرائی موجود ایک لاوارث کان کے اندر بنائے گئے اس ہوٹل کو دنیا کے سب سے گہرے ہوٹل کے طور پر بیان کیا جارہا ہے- اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ یہاں آپ کو واقعی ایک رات گزارنی چاہیے تو جان لیں اس ہوٹل کا فی رات کرایہ 688 ڈالر تک ہے اس کے علاوہ اس ہوٹل تک پہنچنے کے لیے آپ کو پہاڑ کے اندر پرانے اور مشکل ترین راستے سے بھی گزرنا پڑے گا جو ایک چڑھائی کی طرح ہے- یہ راستہ مزدور کان میں جانے کے لیے استعمال کیا کرتے تھے-ڈیپ سلیپ ہوٹل کا افتتاح اپریل میں آؤٹ ڈور ایکٹیویٹی کمپنی Go Below نے کیا تھا اور یہ ہوٹل صرف ہفتے کے روز صرف ایک رات کے لیے اپنی سروسز فراہم کرتا ہے۔اس کی بکنگ آن لائن کی جاتی ہے جبکہ مہمانوں کی رہنمائی کی جاتی ہے