ریاض(نمائندہ خصوصی) سعودی عرب نے رواں سال خطبہ حج دینے کیلئے خطیب کے نام کا اعلان کردیا،الشیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن عبدالعزیز بن سعید پڑھیں گے، فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منظوری دیدی۔بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یوسف بن محمد مسجد نمرہ میں نماز ظہر اور عصر کی امامت بھی کریں گے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر یوسف بن محمد سعودی وزارت اسلامی امور کے نائب وزیر بھی ہیں۔سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند اتوار کو نظر آیا، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 27 جون بروز 9 ذی الحج کو ادا کیا جائے گا، جس کے بعد عازمین مزدلفہ کی جانب روانہ ہوں گے۔