بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے پیر کو بیجنگ میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے ملاقات کی۔
وانگ یی نے کہا کہ بلنکن چین-امریکہ تعلقات کے ایک اہم موڑ پر بیجنگ کا دورہ کررہے ہیں اور بات چیت اور تصادم کے ساتھ ساتھ تعاون اور تنازعہ کے درمیان کسی ایک کا انتخاب کرنے کی ضرورت ہے۔ وانگ نے کہا کہ تاریخ کا دھارا ہمیشہ آگے بڑھتا ہے اور حتمی طور پر چین امریکہ تعلقات بھی آگے بڑھیں گے، انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ دوطرفہ تعلقات میں انحتاط کا رخ موڑنے کے لیے مل کر کام کریں، تعلقات کو صحیح اور مستحکم ترقی کے راستے پر واپس لائیں، اور نئے دور میں ساتھ دینے کے لیے مشترکہ طور پر دونوں ممالک کے لیے صحیح راستہ تلاش کریں۔